السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ

میرے قابل صد احترام معزز ویب سائٹ وزیٹر

سب سے پہلے یہ عاجز عمران عمر آپ کو اس ویب سائٹ میں خوش آمدید کہتا ہے۔ اور امید کرتا ہے کہ یہ ویب سائٹ آپ کے علم ، عمل میں مزید اضافہ کرنے کا سبب بنے گی۔

 

جیسا کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ بر صغیر پاک و ہند میں انگریز راج قریبا ایک صدی تک قائم رہا۔ اس طویل عرصے میں اس نے یہاں نا صرف بہت سی تبدیلیاں کیں بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ ہندوستان کی دھرتی میں بہت سے خطرناک فتنہ پیدا کرنے کا سبب بنا۔ ان میں اگر نام لینا شروع کیا جائے تو قادیانی ، نیچری ، چکڑالوی وغیرہ کے نام خاص طور پر اہم ہیں۔ انھی فتنوں میں آزادئی مذہب کی آڑ میں امت کے سلف صالحین اور وحی الہی پر اعتماد متزلزل کرنے کے لئے ایک فتنہ کی داغ بیل ڈالی گئی جسے عرف عام میں غیر مقلدیت یا موجودہ نام نہاد اہل حدیث کہا جاتا ہے۔

 

یہ فتنہ نا صرف وحی الہی اور سلف صالحین پر لعن طعن کرتا اور امت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ دین اسلام میں ایسے زہریلے عقائد ٹھونسنے کی ناکام کوشش میں مگن و مصروف ہے کہ امت محمدیہ کا ایک جانب عقائد کے لحاظ سے انحطاط پہنچایا جارہا ہے تو دوسری طرف امت کا رشتہ اسکے سلف صالحین کے ساتھ توڑنے کی کوشش کررہا ہے۔

 

اس فتنہ نے اپنی ابتدا انگریز کی وفاداری سے کی (مزید معلومات  کے لئے یہاں کلک کیجئے) اور پھر چلتے چلتے تصوف و تقلید پر اعتراضات شروع کردئے۔ بات یہیں تک نہ رہی بلکہ امت کے سلف صالحین پر جراح شروع ہوئی نتیجہ آج یہ ہے کہ تمام آئمہ کو گالیاں نکالنا آج ان کی مجالس کا طرہ امتیاز ہے۔

 

اس ویب سائٹ میں اس فتنہ کے مشہور مولویوں کی کتابوں سے کچھ عقائد لکھے جارہے ہیں ، اور ان کتب کے صفحات کے عکسی فوٹو بھی اسی صفحہ کے نیچے موجود ہیں ، جس کو پڑھ کر آپ اندازہ لگائیں گے کہ جو فرقہ اطیعو اللہ واطیعو الرسول کا نعرہ لگاتا ہے ۔۔۔ کیا حقیقتا اس پر خود عامل بھی ہے کہ نہیں۔۔۔

 

اللہ تعالی ہمیں اہل سنت والجماعۃ پر ثابت قدم رکھے اور ہر اس فرقہ اور فتنہ سے بچائے جو اس جماعت سے الگ ہو۔ آمین ثمہ آمین

 

وسلام ولاکرام